مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا: رانا ثناء اللہ

Published On 07 October,2025 10:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹونےمیڈیا کوایک نیا موضوع دیا ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس کےبعد بات شروع ہوئی تھی،بلاول کی تجاویزسےمریم نوازنےاتفاق نہیں کیا تھا، بلاول بھٹواورمریم نوازدونوں اپنی پارٹیوں کےلیڈرہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف واپس آکر صدر زرداری سے بات کریں گے، جب وزیراعظم بات کریں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا،اس معاملےمیں میاں نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری مداخلت کر سکتے ہیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف سےپریس کانفرنس ہوگی تودوسری طرف سےبھی ہوگی،اب میڈیا کونیا موضوع ملا ہےورنہ پہلےتواڈیالہ جیل سےمتعلق ہی باتیں ہوتی تھیں،مریم نوازاوربلاول بھٹونےمیڈیا کوایک نیاموضوع دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا  تھا کہ جھٹکے آتے رہیں گے لیکن یہ نظام چلے گا، سیلاب زدگان کو تو ہم نےمہمان بنایا ہوا ہے۔