اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ قدرتی آفت پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ علی ظفرکو16منٹ سنا ہےاب ہمیں بھی سنا جائے، ریسکیو1122کی امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اُنہوں ںے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں مویشیوں کوبھی ریسکیوکیا گیا،یہ کہہ رہےہیں اکانومی وینٹی لیٹرپرپوری دنیا معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے،آج پوری دنیا میں پاکستان کوعزت مل رہی ہےان کا توکوئی فون بھی نہیں سنتا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پرپاکستان کوبڑی کامیابیاں ملیں،پی ٹی آئی کی حکومت نےملک کوسفارتی تنہائی کا شکارکیا،خیبرپختونخوا ہویا پنجاب متاثرین کی مدد کےلیےسب کوآگےآنا چاہیے۔