سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ممکن ہوا: طلال چودھری

Published On 04 October,2025 01:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ممکن ہوا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سفارتکاری کا عروج ہے، ایمل ولی خان کا بیان اور بات چیت ناقابل برداشت ہے، وہ انڈر نائن ٹین ہیں آئندہ بات کرتے ہوئے خیال کریں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کے واقعہ پر غیر مشروط معافی مانگی اور ایکشن لیا، پریس کلب کے تقدس کی پامالی کا کسی کو اختیار نہیں، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔