وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کے بورڈ آف گورنرز کی پیٹرن انچیف مقرر

Published On 02 October,2025 07:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب بورڈ آف گورنرز کی پیٹرن ان چیف مقرر ہو گئیں۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز کے ممبر نامزد ہو گئے، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہوں گے۔

سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ آصف بلال لودھی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رفاقت نسوانہ بھی بورڈ آف گورنرز کے ممبر نامزد ہو گئے، سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔

ڈین نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بطور ممبر شامل، سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید بورڈ آف گورنرز کے ممبر مقرر ہوئے۔

پروفیسر زیبا عزیز، پروفیسر حسن پرویز، محمد علی لطیف، ڈاکٹر عدنان خان بورڈ آف گورنرز کے ممبر نامزد ہو گئے، ہسپتال ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور سیکرٹری ہوں گے، بورڈ آف گورنرز کی مدت تین سال کے لئے مقرر کی گئی ہے۔