سندھ میں پولیو قطرے پلانے سے انکار پر والدین کی سمز، شناختی کارڈ بلاک ہوں گے

سندھ میں پولیو قطرے پلانے سے انکار پر والدین کی سمز، شناختی کارڈ بلاک ہوں گے

وزیراعلی ہاؤس میں پولیو کے حوالے سے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے ، پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میں محکمہ صحت اورانتظامیہ کےکچھ افسران پہلے ہی فارغ کر چکا ہوں ، انسداد پولیو میں مزید غفلت پر متعلقہ افسران کو بھی گھرجاناہوگا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ایسے افراد کے خلاف انتظامی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائیں ، انکار کرنے والوں کے پاس منتخب نمائندے،ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی جائیں گے اور انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیرہ اکتوبر سے جنگی بنیادوں پر شروع ہونے والی پولیو مہم میں تمام خانہ بدوش خاندانوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جائے جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو ڈراپ رفیوژل سیل بھی قائم کردیا گیا۔