چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ

Published On 02 October,2025 02:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہر سیکٹر میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستانی سرمایہ کار چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی سرمایہ کار پاکستان میں ماڈل انڈسٹری زونز بنانے کے خواہاں ہیں، چین کے تعاون سے صنعتی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔