کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت پر تنقید نہیں بلکہ تعریف کی۔
بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ’’دنیا نیوز‘‘سے خصوصی گفتگومیں کہا کہ بلاول بھٹو نے خود پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پیپلزپارٹی کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا غیر متنازعہ فلاحی پروگرام ہے۔