وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سیلاب، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Published On 25 September,2025 01:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات کے دوران سیلابی صورتحال، فوڈ سکیورٹی اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد کی شاہ نے کیٹی بندر پراجیکٹ شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کراچی پورٹ پر زیادہ لوڈ ہے، نئے پورٹ کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت میں امریکی شراکت کا اعتراف کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا سندھ کے مختلف منصوبوں میں امریکی کمپنیز سرمایہ کاری چاہتی ہیں، امریکی کمپنیز کے اعلیٰ افسران جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔