پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل ہوا،رہی سہی کسر سیلاب نے نکال دی: ندیم افضل چن

Published On 25 September,2025 01:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب نے دوسرے صوبوں کو گندم دینے پر پابندی لگائی۔

رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، کسان کا معاشی قتل کیا گیا، کسان کا معاشی قتل ہوا، رہی سہی کسر سیلا ب نے نکال دی۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، بہت سارے لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

چودھری منظور نے کہا مشرقی و مغربی پنجاب سیلاب سے شدید متاثر ہوا، سیلاب سے زیادہ نقصان فصلوں کا ہوا ہے۔