عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں

Published On 25 September,2025 11:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔

سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جانے کا امکان ہے۔