تھل کینال میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق

Published On 23 September,2025 07:02 pm

کلورکوٹ: (دنیا نیوز) تھل کینال میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ڈوبنے والے لڑکوں کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان تھیں، ریسکیو ٹیم نے ایک لڑکے فیضان کی لاش نکال لی۔

امدادی ٹیموں کے مطابق دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔