سکھر: کھیت میں گھسنے پر زمیندار کا اونٹنی پر وحشیانہ تشدد، ٹانگ توڑ دی

Published On 20 September,2025 07:09 am

سکھر: (دنیا نیوز) سکھرکے علاقے صالح پٹ میں مبینہ طور پر زمیندار نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔

اونٹنی کے مالک نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، تشدد کے بعد اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، منہ پر بھی ڈنڈے مارے، زخمی اونٹنی کا علاج کرانے ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا جانور کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت کر دی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا، مقدمہ اونٹنی مالک کی مدعیت میں 3افراد کے خلاف درج کیا گیا۔