کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 بھائی زخمی حالت میں گرفتار

Published On 19 September,2025 04:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزموں کو نارتھ ناظم آباد حراست میں لیا گیا، گرفتار دونوں ملزم بھائی ہیں، ملزموں کے دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار زخمی ملزموں کی شناخت محمد اور محمد فرمان سے ہوئی ہے۔

مقابلے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، زخمی ملزموں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کی شناخت علیم، غلام مرتضیٰ اور وسیم کے نام سے ہوئی جن کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔