کشمور: (دنیا نیوز) کشمور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت ارشاد احمد ولد ہاشم میرانی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا، ڈکیتی اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ گھوٹکی اور دیگر اضلاع سے بھی منسلک ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مارے گئے ڈاکو کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔