گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں مضر صحت کھانے سے 4 بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کی موت زہر دینے سے ہوئی، بچوں کو فاسفین پوائزن دیا گیا تھا جو ہلاکت کا باعث بنا، فوڈ پوائزننگ کے شواہد نہیں پائے گئے، جاں بحق بچوں کے اہلخانہ سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ جون میں ایمن آباد میں سالگرہ کی تقریب میں کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے، ایک بچی گزشتہ رات ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔