مردوں کے بعد خواتین کی بھی سرِ عام وارداتیں، موٹر سائیکل چور خاتون گرفتار

Published On 26 August,2025 04:33 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) مردوں کے بعد خواتین نے بھی سرِ عام وارداتیں شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز میں چور لڑکی نے مختلف مقامات سے 2 موٹرسائیکلیں چوری کیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ لائبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمہ گلی میں کھڑی موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر لے جاتی تھی، ملزمہ کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔