گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے ریڈ بک میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم سعید سنیارہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سعید سنیارہ انسانی سمگلرز کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے، ملزم کے خلاف شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کے 12 مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ جون 2023ء میں لیبیا کشتی حادثے میں 296 پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں حق ہوئے تھے، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔