گوجرانوالہ: ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

Published On 28 March,2025 02:23 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار کر لئے۔

ملزموں کو گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم علی اکبر کو چکوال سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے شہری کو سٹڈی ویزا پر امریکا بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔