گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 افراد گرفتار کر لئے۔
ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزموں میں فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اور عدنان علی شامل ہیں۔
ملزم نزاکت علی نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔