گوجرانوالہ: ڈاکوؤں نے 80 لاکھ کا سونا، نقدی لوٹ لیا، مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

Published On 06 January,2025 12:53 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ اروپ کے علاقہ میں چار ڈاکوؤں نے 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو وصول ہوگئی، ڈاکواسد نامی شہری کے گھر گھسے اہل خانہ کو یرغمال بناکرلوٹ مارکی، شورسن کر آنے والے ہمسائیوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گولیاں لگنے سے زاہد نامی شہری شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا، جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔