گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کامونکی ٹبہ محمد نگر سیم نالے سے بوری بند لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے لاش بوری میں بند کر کے سیم نالے میں پھینک دی، نوجوان کی عمر اٹھائیس سال کے قریب ہے، لاش کے ٹکڑوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ نوجوان کی شناخت اور ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔