گوجرانوالہ: تین ڈاکو کار سوار فیملی کو لوٹ کر فرار

Published On 30 July,2024 04:51 am

گوجرانوالہ (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں موٹروے پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار فیملی کو لوٹ لیا۔

گوجرانوالہ میں موٹروے پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی گاڑی میں سوار خواتین کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا، ڈاکؤ خواتین سے ساڑھے سات تولے سونا اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔

کار سوار تین ڈاکوؤں نے پوری فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔