گوجرانوالہ: مسلح ڈاکو گھر سے اڑھائی کروڑ روپے نقدی اور زیورات لے اڑے

Published On 06 December,2023 11:31 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ اروپ کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں واقع گھر سے 6 ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں نقاب پوش ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ دوران واردات ڈاکو خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، ڈاکو واردات کیلئے سفید رنگ کی کار میں آئے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔