گوجرانوالہ: سکریپ کے گودام میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق، 2 زخمی

Published On 06 June,2023 05:38 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سکریپ کے گودام میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کوہلووالا کے قریب سکریپ کے گودام میں کمپریسر پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا، جس سے ایک مزدور جان بحق دو ذخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لوہا پگھلانے کے دوران کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق مزدور کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔