عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 103 ڈالر سے تجاوز کر گئی

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 103 ڈالر سے تجاوز کر گئی

خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 14 سینٹ اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 34 سینٹ اضافے سے 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا، دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں رواں ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔