گوجرانوالہ : چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت خاتون جاں بحق

Published On 06 July,2023 06:18 am

گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچیوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ حاجرہ، 13 سالہ مریم اور 2 سالہ نور شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔