دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوئی۔
سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران کی اولین ترجیح جنگ کا مستقل خاتمہ ہے، ایران خطے میں امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ہٹانا چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مؤقف میں اب بھی سنگین اختلافات موجود ہیں، جبکہ تنازع کے حل کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری بھی جاری ہے۔