محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ

محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ

اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی فضائی پابندیوں میں شامل ممالک کے ایئر پورٹس بھی بند ہو جائیں گے، ایران کے تاجروں اور پروازوں پر پابندیاں قبول نہیں، ایران کی پروازیں اور سامان کی فضائی ترسیل نہیں روکی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعاون پر ایران خاموش نہیں رہے گا، اقوام متحدہ اجلاس میں وفود سے بات چیت مذاکرات نہیں، اقوام متحدہ اجلاس میں ایران کی شرائط سے آگاہ کیا گیا، ایران کی شرائط میں کمی یا اضافے کی کوئی نئی بات نہیں ہوئی۔

محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایران کی 3 نہیں بلکہ 7 شرائط ہیں، نیویارک میں اٹھائے جانے والے معاملات کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔