برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا

برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا

برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کو ’’تباہ‘‘ کرنے سے متعلق بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو تباہ نہیں کیا جاسکتا اور ایسے اقدامات جنگی جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے امریکا کو کسی صورت منسلک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ کی ایران جنگ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور امریکی کانگریس کو اسے فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔

سینڈرز اس سے قبل بھی ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کی منظوری کے بغیر غیر آئینی قرار دیتے رہے ہیں۔