دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز قطر کی ثالثی میں پیغامات کا ایک اور تبادلہ ہوا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ تقریباً دو گھنٹے جاری رہا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے سفارت کاری کی بحالی کے لیے اپنی شرائط واضح طور پر امریکا تک پہنچادی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کی شرائط میں آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستے کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے، جبکہ امریکی جارحانہ کارروائیوں اور بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق جنگ کا خاتمہ اور ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی بھی سفارت کاری کی بحالی کے لیے تہران کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔