گوجرانوالہ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل دم توڑ گیا

Published On 17 June,2023 12:51 am

گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق نواحی علاقے نانگرے بھٹی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل نادر علی دم توڑ گیا، آٹھ روز قبل 12 سے زائد ڈاکوؤں نے نادر علی کے گھر میں واردات کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے نادر علی کو زخمی کردیا تھا، نادر علی سی آئی اے گوجرانوالہ میں تعینات تھا۔

Advertisement