کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب

کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب

اس سے قبل ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوئٹہ میں 2021 میں ایک قد آور مجسمہ نصب کیا گیا تھا، جسے بلوچستان کے معروف آرٹسٹ محمد اسحاق لہڑی نے بنایا تھا، لیکن وہ مجسمہ رواں سال 31 جنوری کو ہونے والے ایک شدید دھماکے کے باعث متاثر ہوا تھا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے سول سیکریٹریٹ کے ساتھ ریلویز ہاکی گراؤنڈ کے سامنے ہاکی چوک کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون کے جنوب کی جانب دو مضبوط اور بڑے گیٹ لگائے گئے ہیں جس کے باعث اب نئے مجسمے کو سابقہ جگہ کی بجائے کچھ فاصلے پر گیٹ سے باہر نصب کیا گیا ہے تاکہ یہ لوگوں کو نظر آسکے۔