پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق اور 4 بے ہوش ہوگئے۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور بے ہوش ہونے والے مزدوروں کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلہ کان کافی عرصے سے بند تھی، اس لئے کان میں زہریلی گیس پیدا ہوگئی تھی۔