کوئٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 43 افراد گرفتار

کوئٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 43 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں سرکی روڈ، کاسی روڈ، طوغی روڈ، سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں، جہاں متعدد تندوروں اور گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

مزید برآں شہریوں کو مقررہ وزن کے مطابق روٹی اور سرکاری نرخ پر معیاری گوشت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔