پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔