گوجرانوالہ: اجرتی قاتلوں نے آڑھتی کی جان لے لی

Published On 14 March,2025 12:59 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ اروپ کے علاقہ میں اجرتی قاتلوں نے آڑھتی کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول فہد منیر لکڑ منڈی میں اپنی دکان پر تھا کہ ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول نے چند روز قبل بیوی کو طلاق دی تھی۔

ایف آئی اے کے متن کے مطابق سسرالیوں نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے فہد کو قتل کرایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔