گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔
ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، ملزم نے لیبیا کشتی حادثے کے 8 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے ہتھیائے تھے، کارروائی میں دو انسانی سمگلر سمیت 3 ملزم بھی گرفتار کر لئے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزم شہریوں کو بیرون ملک اغوا اور تشدد کرنے میں بھی ملوث ہیں۔