گوجرانوالہ: 8 سے زائد مقدمات میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

Published On 08 February,2025 01:35 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سے زائد مقدمات میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔

ملزم صبح صادق کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹریول ایجنٹ فاروق شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 9 پاسپورٹ، موبائل فون اور دیگر ریکارڈ برآمد کر لیا۔