گوجرانوالہ سے انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

Published On 05 April,2025 03:16 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ کی انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے والے انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار کر لئے، ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم عمران نے شہریوں سے سمندر کے راستے سپین بھجوانے کیلئے 72 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی تھی۔