گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی۔
واقعہ منچر والی چونگی کے قریب پیش آیا، ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔