گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) شمسی انڈر پاس کے قریب پیدل ٹریک کراس کرتی خاتون دو بچوں سمیت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق 50 سالہ نامعلوم خاتون اپنے 5 سالہ اور 3 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔
ٹرین لاہور سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔