فیصل آباد: مسافر ٹرین پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،5 افراد زخمی

Published On 21 May,2025 10:10 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، مسافروں کو امدادی ٹرین میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا، ٹریک کلیئر کرنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگیں گے۔