خانپور: (دنیا نیوز) خان پور میں سٹی پھاٹک کے قریب سمہ سٹہ سے خان پور آنے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتری، ڈاؤن ٹریک پر آنے والی تمام ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا، حادثہ لائن کانٹا چینج نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریک کلئیر کردیا گیا۔