کراچی: ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق

Published On 25 October,2024 01:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ محمود آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

ریلوے پولیس نے شہری کی شناخت کیلئے مزید کارروائی شروع کر دی۔