شہر قائد میں ٹرین کی ٹکر سے شہری چل بسا

Published On 11 September,2024 01:14 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ حادثہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔