کوٹ رادھا کشن کے قریب نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Published On 13 December,2023 09:46 pm

قصور: (دنیا نیوز) کوٹ رادھا کشن کے قریب نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا 50 سالہ شخص بھوئے آصل کے قریب ٹرین کی زد میں آیا، فوری طور پر حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے لاش قبضہ لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔