میانوالی ریلوے سٹیشن کے قریب تھل ایکسپریس ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

Published On 29 August,2023 04:54 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) میانوالی ریلوے سٹیشن کے قریب تھل ایکسپریس کو حادثہ، ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔

ذرائع کے مطابق تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی کہ میانوالی سٹیشن کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں ریلوے پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، ریسکیو ایمبولینس اور امدادی کرین کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریلوے ٹریک کچھ دیر کے بعد کھول دیا جائے گا۔