سکھر: (دنیا نیوز) جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔
پڈعیڈن کے قریب دو بوگیوں کے بفرز ٹوٹ گئے، بفرز ٹوٹنے کی وجہ سے دو بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں، بوگیوں کے ٹکرانے کے دوران ٹرین لڑ کھڑا گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر گاڑی کو الٹنے سے بچا لیا۔
ڈی سی او پاکستان ریلویز محسن سیال کا کہنا تھا کہ متاثرہ دونوں بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا۔