جامشورو: (دنیا نیوز) سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری جنکشن کے قریب حادثہ پیش آگیا۔
تفصیل کے مطابق کوٹری جنکشن کے قریب کپلنگ ٹوٹ جانے کے باعث ٹرین دو حصوں میں الگ ہو گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹرین کو 2 گھنٹے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔