خان پور، پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Published On 30 June,2022 08:47 am

خان پور: (دنیا نیوز) پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاون ٹریک آمدورفت کے لیے معطل ہو گیا۔

حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے، ریلیف ٹرین کو روہڑی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔

 

Advertisement